ETV Bharat / state

راجیہ سبھا انتخابات: بی ایس پی اراکین کی بغاوت بے سود، ایس پی امیدوار کا پرچہ خارج

اترپردیش میں 10 راجیہ سبھا سیٹوں کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے۔ ایس پی امیدوار پرکاش بجاج کا پرچہ خارج ہوگیا ہے۔

راجیہ سبھا انتخابات: بی ایس پی اراکین کی بغاوت، ایس پی امیدوار کا پرچہ خارج

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 9:02 AM IST

بی ایس پی امیدوار کا پرچہ درست پایا گیا، بی ایس پی اراکین اسمبلی نے پارٹی سے الگ رخ اپنا لیا تھا۔

اترپردیش میں 10 راجیہ سبھا نشستوں کے لیے انتخابات میں ایس پی حمایت یافتہ امیدوار پرکاش بجاج کی نامزدگی منسوخ ہو گئی ہے۔ اب میدان میں صرف 10 امیدوار ہیں، لہذا اب ووٹنگ نہیں ہوگی۔

بی جے پی کے 8، ایس پی اور بی ایس پی کے ایک ایک امیدوار کو بلا مقابلہ منتخب کیے جانے کا اعلان کیا جائے گا۔

سماج وادی پارٹی کی بی ایس پی امیدوار کو روکنے کی حکمت عملی ناکام ہوگئی، ایس پی نے بہوجن سماج پارٹی کے 7 اراکین اسمبلی کو توڑ کر بی ایس پی امیدوار کو روکنے کی بھرپور کوشش کی، وہیں ایس پی امیدوار پرکاش بجاج کا پرچہ خارج ہوگیا ہے، اسی وجہ سے اب ریاست میں 10 راجیہ سبھا سیٹوں کے انتخاب میں 10 ہی امیدوار ہیں، جو ایوان بالا پہنچیں گے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ہردیپ پوری، اورن سنگھ، ہریدوار دوبے، برج لال، نیرج شیکھر، گیتا شکیہ، بی ایل ورما اور سیما دیویدی راجیہ سبھا جائیں گے۔

سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو اور بی ایس پی سے رام جی گوتم ایوان بالا پہنچیں گے۔

بی جے پی نے اس انتخاب میں 8 امیدواروں کو میدان میں اتارا، بی ایس پی اور ایس پی نے ایک ایک امیدوار ، جب کہ 11 ویں امیدوار کے طور پر پرکاش بجاج نے پرچہ داخل کیا تھا، لیکن وہ خارج ہوگیا، لہذا اب جتنے بھی امیدوار بچے ہیں، ان کی کامیابی یقینی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.