ETV Bharat / state

راجا بھیا کے والد 30 گھنٹے کیلئے نظر بند، محرم پر پابندیاں

author img

By

Published : Sep 9, 2019, 1:24 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:45 PM IST

پرتاپ گڑھ انتظامیہ نے محرم کے روز راستہ میں بھنڈارہ کرانے پر پابندی عائد کر کےتہوار کو پرامن منعقد کرانے کیلئے ایم ایل اے راجا بھیا کے والد 30 گھنٹے تک ان کی رہائش گاہ پر نظر بند رکھنے کی ہدایت دی۔

راجا بھیا کے والد 30 گھنٹے کیلئے نظر بند، محرم پر پابندیاں

اترپردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ انتظامیہ نے تحصیل کنڈہ علاقے کے شیخ پور کنڈہ میں محرم الحرام کی دسویں تاریخ یعنی یوم عاشورہ پر منگل کو راستہ میں بھنڈارہ کرانے پر پابندی عائد کر کےتہوار کو پرامن منعقد کرانے کیلئے ایم ایل اے راجا بھیا کے والد راجا اودے پرتاپ سنگھ کو تیس گھنٹے تک انکی رہائش گاہ پر نظر بند رکھنے کی ہدایت دی ۔جبکہ سیکڑوں افراد کو 107/16 کے تحت پابند کیا گیا ہے ۔
سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم ) کنڈہ موہن لال نے بتایا کہ انتظامیہ نے امن امان قائم رکھنے کیلئے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کرکے تعزیہ کے نکالنےکے راستہ پر بھنڈارہ کی پابندی عائد کردی ہے ،جبکہ راجا اودے پرتاپ سنگھ پیر کی شام پانچ بجے سے منگل کی شب دس بجے تک اپنی رہائش گاہ بھدری محل میں نظر بند رہیں گے ۔ایس ایچ او کنڈہ نے بتایا کہ پانچ سو افراد کو پابند کرکے ڈیڑھ سو افراد کو ریڈ کارڈ جاری کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ راجا اودے پرتاپ سنگھ ہر سال یوم عاشورہ کے جلوس کے راستہ پر ہنومان بھنڈارہ منعقد کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر انتظامیہ اسکی اجازت نہیں دیتا۔خیال رہےگزشتہ سال بھی اجازت نہ دے کر انہیں نظر بند رکھا گیا تھا ۔

Intro:Body:

cv bvegfwef

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 11:45 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.