ETV Bharat / state

رائین برادری نے سیاسی حصہ داری کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 8:01 PM IST

Updated : Sep 14, 2020, 9:54 PM IST

بارہ بنکی اسمبلی نشست کےلیے سماج وادی پارٹی سے برادری کے ذیشان اسلم کی امیدواری کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

رائین برادری نے سیاسی حصہ داری کا مطالبہ کیا
رائین برادری نے سیاسی حصہ داری کا مطالبہ کیا

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پیر کو رائین یکجہتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔

اجلاس میں ضلع کے رائین برادری کے نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر رائین برادری کی ترقی اور انہیں سیاسی حصہ داری دینے کی قرارداد منظور کی گئی۔ ساتھ ہی بارہ بنکی کی اسمبلی نشست کے لئے رائین برادری کے ذیشان اسلم کو سماج وادی پارٹی سے امیدواری کا دعویٰ کیا گیا۔

رائین یکجہتی اجلاس کی صدارت مذکورہ طبقے کے رکن وسیم رائینی نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس کا اہم مقصد رائین برادری کو اس کی آبادی کے مطابق سیاسی حصہ داری دلانا ہے. ان کا مطالبہ ہے سماج وادی پارٹی، بی ایس پی اور کانگریس میں انہیں مناسب حصہ داری ملنی چاہیے۔

انہوں نے بارہ بنکی کی اسمبلی نشست سے سماجوادی پارٹی سے اپنی برادری کے ذیشان اسلم کی امیدواری کی حمایت کی۔ وہیں ذیشان اسلم نے اپنی امیدواری کا دعویٰ کرتے کہا کہ اب بارہ بنکی کو نوجوان رکن اسمبلی کی ضرورت ہے۔ عوام کا بھی یہی مطالبہ ہے اسلئے وہ اس حلقے سے امیدوار بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایس پی اپنا امیدوار نہیں بناتی ہے تو وہ پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے دوسرے امیدوار کی مدد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بدایوں:غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش

Last Updated : Sep 14, 2020, 9:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.