محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق 'اس اولے اور بارش سے کسانوں کی فصل کا اچھا خاصا نقصان ہوا ہے۔'
بنارس واطراف کے اضلاع میں کسانوں کا 75 فیصد فصل تیار ہوچکا ہے۔لیکن اچانک آئی اس بارش سے کسانوں کے فصل سرسو، آلو، مسور اور گیہوں وغیرہ کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔
کسانوں کے مطابق 'فروری ماہ کے آخر میں بارش کی امید نہیں کی جا رہی تھی لیکن اچانک والے اس بارش نے کسانوں کی فصل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔'
کسان سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ حکومت فصل کا معاوضہ دے گی یا نہیں۔
بارش اور اولے سے درجہ حرارت میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے سردی کا احساس تیزی سے ہونے لگا ہے۔