ریلوے پیسینجر سروس کمیٹی Railway Passenger Service Committee کے چئیرمین نے منگل کے روز ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن Barabanki Railway Station کا دورہ کیا۔
انہوں نے پیسینجر سے متعلق تمام سہولیات Passenger Service کا جائزہ لیا۔ جائزے کے دوران انہوں نے ذمہ داران کو فٹکار بھی لگائی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے کی تمام خدمات جلد ہی قبل کے مانند شروع ہوں گی۔
پیسینجر سروس کمیٹی Passenger Service Committee ریلوے کی مسافروں سے متعلق سہولیات کی نگرانی کرتی ہے۔ کمیٹی کے صدر رمیش رتن چندر کمیٹی کے دو رکن کے ساتھ ریلوے اسٹیشن پہونچے۔
انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر پیسینجر Passenger Service کو دی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پلیٹ فارم کے خراب فرش پر غصے کا اظہار کیا۔ کینٹین جاکر انہوں نے تمام قوانین کی معلومات حاصل کی۔ اس دوران ایک کینٹین پر جنتا میل نہ ہونے کہ وجہ سے اس پر 5 ہزار کا جرمانہ بھی لگایا۔
ریلوے اسٹیشن Railway Station پر پیسینجر کے لئے فٹ اوور برج اور ڈاکٹر کی تعیناتی نہ ہونے پر ہونے کہا کہ ان تمام معاملات میں ریاست سے کوآرڈینیشن کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے علاقائی رکن اسمبلی سے رابطہ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی اور ایودھیا ریلوے اسٹیشن کا معائنہ
کووڈ-19 کے پیش نظر مکمل طور سے بند ریلوے Railway Station نظام کے بحال ہونے کے سوال پر انہوں کہا کہ جلد ہی پہلے کی مانند ریلوے نظام بحال ہوگا۔