ETV Bharat / state

Haji Zaheer Meat Factory علیگڑھ میں حاجی ظہیر کی گوشت فیکٹری اور گھر پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری - Raided on Haji Zaheer meat factory and house

ضلع علی گڑھ میں گوشت کے بڑے کاروباری حاجی ظہیر کی ایم کے گوشت فیکٹری اور گھر پر انکم ٹیکس نے چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

Raided on Haji Zaheer Meat Factory
Raided on Haji Zaheer Meat Factory
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 4:59 PM IST

علیگڑھ میں حاجی ظہیر کی گوشت فیکٹری اور گھر پر چھاپہ مار کارروائی

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ تھانہ دہلی گیٹ علاقے میں صبح اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ضلع میں گوشت کے بڑے کاروباری حاجی ظہیر کی ایم کے فیکٹری اور گھر پر چھاپہ مارنے کے لیے انکم ٹیکس کی ٹیم پہنچی۔ علیگڑھ شہر تھانہ دہلی گیٹ کے رہائشی حاجی ظہیر ضلع علیگڑھ کے ایک بڑے کاروباری ہیں جن کی گوشت کی فیکٹریاں ہیں۔ انکم ٹیکس کی چھاپے سے علیگڑھ شہر کے کاروباریوں میں ڈر اور خوف کا ماحول ہے۔ اطلاع کے مطابق حاجی ظہیر کی فیکٹری پر چھاپہ ماری کے موقع پر بڑی تعداد میں سی آر پی ایف اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ فیکٹری کے اندر منیجر سمیت دیگر ملازمین سے پوچھ گچھ کی جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حاجی ظہیر، علی گڑھ کے کاروباریوں میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس ادا کرنے والوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

خبر کے مطابق ایک بار پھر علی گڑھ میں گوشت کے کاروباریوں پر کارروائی دیکھنے کو مل رہی ہیں، گوشت تاجر حاجی ظہیر کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کی کئی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، صبح سے انکم ٹیکس کی ٹیم چھان بین کر رہی ہے، انکم ٹیکس کی ٹیم میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ گوشت کی فیکٹری اور گھر پر انکم ٹیکس انویسٹی گیشن ٹیم پہنچی ہوئی ہے۔ جب کہ پولیس اور آر پی ایف کے جوان حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل حاجی ظہیر کی گوشت فیکٹری میں آمونیا گیس لیک ہوئی تھی جس میں خواتین سمیت پچاس سے زیادہ ملازمین بے ہوش ہو گئے تھے۔ جن کو علاج کے لیے علیگڑھ کے میڈیکل کالج میں داخل بھی کروایا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ حاجی ظہیر کی گرفتاری کے کچھ روز بعد ہی ضمانت ہو گئی تھی۔ سماجی کارکن حاجی ظہیر ضلع علیگڑھ کے ایک بڑے کاروباری ہیں جن کی گوشت کی فیکٹریاں ہیں۔ یہ علی گڑھ تھانہ روراوار تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے کا معاملہ ہے۔ وہیں علی گڑھ شہر کے مقامی لوگ آج کی اس چھاپہ ماری کارروائی کو دو روز قبل شاہ جمال قبرستان کی باؤنڈری کے تعمیراتی کام کے دوران ہندو اور مسلم فرقوں کے درمیان پیش آئے تنازعہ سے بھی جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.