ETV Bharat / state

غیرقانونی پٹاخے بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش، دو گرفتار

بجنور پولیس نے دیوالی کے پیش نظر غیرقانونی طور پر پٹاخہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے، یہ فیکٹری بغیر لائسنس کے پٹاخے بنانے کا کام کررہی تھی۔

غیرقانونی پٹاخے بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کرکے دو افراد کو گرفتار کیا ہے

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 1:50 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے، جہاں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر غیرقانونی پٹاخے بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کرکے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

غیرقانونی پٹاخے بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش

بتایا جارہا ہے کہ یہ فیکٹری غیر قانونی طور پر بغیر لائسنس کے پٹاخے بنانے کا کام کر رہی تھی۔

پولیس نے اس فیکٹری میں چھاپہ مار کر پٹاخے بنانے سمیت گولہ بارود اوردیگر سامان بھی کثیر مقدار میں برآمد کیا ہے۔

واضح رہے کہ آنے والے تہواروں کے پیش نظر بجنور ایس پی ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ کی ہدایت پر تھانہ کے تمام علاقوں میں چیکنگ مہم چلائی جارہی ہے۔

غیرقانونی پٹاخے بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کرکے دو افراد کو گرفتار کیا ہے
غیرقانونی پٹاخے بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کرکے دو افراد کو گرفتار کیا ہےغیرقانونی پٹاخے بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کرکے دو افراد کو گرفتار کیا ہے

اس چیکنگ آپریشن کے تحت مخبر کی اطلاع پر پولیس نے سیوہارا کے علاقے قصبہ محلہ سے پولیس نے غیر قانونی پٹاخے بنانے والے دو سگے بھائی کو گرفتار کیا ہے۔

بنا لائسنس کے یہ دونوں بھائی طویل عرصے سے محلے کے بیچوں بیچ تعمیر اپنے گھر پر پٹاخے بنانے کا کاروبار کر رہے تھے۔

بجنور ایس پی ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ نے بتایا کہ یہ دونوں سگے بھائی بنا لائسنس کے پٹاخے فروخت کرنے کا کام کررہے تھے۔

مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ان کے گھر سے بھاری مقدار میں بارود، کالا پاؤڈر ، گندھک اور دیگر سامان برآمد کیے ہیں۔

پولیس نے ان دونوں کے خلاف آئی پی سی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.