ریاست اتر پردیش کے کانپور شہر میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ایک سابق ہوائی اڈے پر پہنچیں۔
دونوں چارٹرڈ جہاز سے آئے اور چند خوشگوار لمحے ساتھ گذارے۔ راہل نے اپنی بہن پرینکا کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے لوگوں سے ان کا تعارف کروایا کہ یہ میری بہن پرینکا ہیں اور انہوں نے اچھے بھائی ہونے کا مطلب بھی لوگوں کو سمجھایا۔
دونوں نے گلے میں ہاتھ ڈال کر ویڈیو بھی بنوائیں اور ایک چند خوشگوار لمحے ساتھ گذارے۔ بعد ازاں راہل گاندھی بذریعہ ہیلی کاپٹر رائے بریلی چلے گئے جبکہ پرینکا بذریعہ کار اناؤ کے لئے روانہ ہوگئیں۔