رائے بریلی: اتر پردیش میں شادیوں کا سیزن شروع ہوچکا ہے۔ اسی درمیان رائے بریلی سے تعلق رکھنے والے ڈھائی فٹ کے محمد شریف کے من میں بھی دولہا بننے کی خواہش جاگ اٹھی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ضلع انتظامیہ سے گھریلو خاتون کا بندوست کرنے کی درخواست کی ہے۔ شریف نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا کہ اجتماعی شادی کے دوران ان کا نکاح کرایا جائے اور انہیں مالی مدد بھی فراہم کی جائے۔ شریف کی درخواست کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈی ایم نے معاملہ اے ڈی ایم کو بھی سونپ دیا ہے۔ Two and Half Feet Mohammed Sharif Wants a Bride Appealed to DM
محمد شریف ضلع کی مہاراج گنج تحصیل سے تعلق رکھتے ہیں۔ شریف کی جسمانی نشوونما نہ ہو سکی۔ 40 برس کی عمر کو پہنچنے کے بعد بھی شریف کا قد صرف ڈھائی فٹ ہے۔ جسم کی نشوونما نہ ہونے کی وجہ سے شریف کوئی کام نہیں کر پاتے ہیں۔ اس کے لیے وہ لمبے وقت تک بے گھر بھی رہے۔ اس پر شریف نے بہت پہلے انتظامیہ سے رہائش کی درخواست کی تھی۔ ضلع انتظامیہ نے انہیں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت گھر دیا ہے، لیکن یہاں شریف خود کو تنہا محسوس کرنے لگے ہیں۔ اب شریف کو ایک ہمسفر کی تلاش ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے شادی کی درخواست کی ہے۔
محمد شریف نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جسمانی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے کام کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے اب ضلع انتظامیہ سے سرکاری اسکیم کے تحت روزگار فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ محمد شریف نے ضلع مجسٹریٹ سے درخواست کیا ہے کہ اس کے لیے موزوں مختلف سرکاری اسکیموں سے مالی مدد کے ساتھ اس کی شادی بھی کرائی جائے۔ ضلع مجسٹریٹ نے محمد شریف کی درخواست اے ڈی ایم انتظامیہ کو سونپی اور اس پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں: