ETV Bharat / state

رائے بریلی:کانگریس پارٹی کی جانب سے دوروزہ کیمپ کا انعقاد

ریاست اترپردیش میں اپنی کھوئی ہوئی سیاسی زمین کو دوبارہ حاصل کرنے کے پیش نظرآل انڈیا کانگریس کمیٹی مسلسل نئے تجربات پرعمل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس پارٹی اپنے رہنماوں اور کارکنان میں جوش و جذبہ پیدا کرنے کے مقصد سے تربیتی کیمپ منعقد کر رہی ہے۔

دوروزہ کیمپ کا انعقاد
دوروزہ کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 8:03 AM IST

اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی میں کانگریس پارٹی کی جانب سے دو روزہ کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ کیمپ 7 اور 8 جولائی کو شہر کے ایک ہوٹل میں منعقد کیا جارہا ہے۔

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اور اتر پردیش کے انچارج توقیر عالم کے مطابق کانگریس پارٹی اتر پردیش کے ہر ڈویژن میں پارٹی کارکنان کے لئے تربیتی کیپ منعقد کر رہی ہے۔ اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد جہاں ایک طرف پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان میں جوش و جذبہ پیدا کرنا ہے تو وہیں دوسری جانب عوام کے درمیان کانگریس کی پالیسیوں کو پہنچانا بھی ہے۔

دوروزہ کیمپ کا انعقاد

توقیر عالم نے مزید کہا کہ عوام کووڈ 19 کی دوسری لہر کے مضر اثرات سے ابھر نہیں پائی کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑکر رکھ دی ہے۔ بی جے پی کی ایسی تمام عوام مخالف پالیسیوں سے لوگوں کو واقف کرانے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش میں گزشتہ تین دہائیوں سے عوام علاقائی پارٹیز کے حق میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر کے انہیں اقتدار سونپتی ہے۔ عوام کبھی بہوجن سماج پارٹی، کبھی سماجوادی پارٹی تو کبھی بھارتی جنتا پارٹی کو بر سر اقتدار آنے کا موقع دیتی ہے۔ لیکن نتیجہ کیا ہوا؟ تمام سیاسی جماعتوں نے عوام کو دھوکہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ہی اتر پردیش میں ذات برادری اور نفرت کی سیاست کو فروغ ملا ہے۔ تاہم کانگریس پارٹی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو ذات برادری کے لحاظ سے عوام کو تقسیم کرنے کی سیاست نہیں کرتی ہے۔ کانگریس کی نظر میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والا شخص ایک انسان کی حیثیت سے یکساں ہے۔

توقیر عالم نے کہا کہ حال ہی میں اتر پردیش میں ضلع پنچایت کے انتخابات میں لوگوں نے دیکھا کہ تمام پارٹیوں کے ممبران نے بی جے پی کو جیت دلانے میں اپنی پارٹی لائن کے برعکس بی جے پی کے حق میں ووٹنگ کی۔ یعنی تمام سیاسی جماعتیں اندرونی طور پر ایک جیسی ہیں۔

مزید پڑھیں :کانگریس پارٹی مسلم سماج میں اپنی گرفت مضبوط بنانے میں مصروف

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حیثیت سے صرف کانگریس پارٹی ہی بی جے پی کے خلاف میدان میں ڈٹی ہے۔ اور سڑکوں پر اُترکر عوام کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ آخری مرحلے میں بریلی میں یہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں بریلی ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ضلع صدور، جنرل سکریٹرز، شہر صدور، نائب صدور اور بلاک صدور شامل ہوں گے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.