ETV Bharat / state

اے ایم یو: 'قرآن کی دعوتِ فکر' کتاب کا اجراء

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 5:24 PM IST

قرآن اور آسمانی پیغام کو دوسرے مذاہب کے تناظر میں سمجھنے والوں کے لئے پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی کی اہم کتاب 'قرآن کی دعوتِ فکر' کا اجراء علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کیا۔

quran ki dawat e fikr launch by amu vice chancellor
'قرآن کی دعوتِ فکر' کتاب کا اجراء

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ دینیات کے سابق صدر اور ماہنامہ تہذیب الاخلاق کے مدیر پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی کی کتاب 'قرآن کی دعوتِ فکر' کا اجراء وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی کے دانشوروں کی موجودگی میں کیا۔

دیکھیں ویڈیو

پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ایک کتاب جس کا اجراء وائس چانسلر صاحب اور یہاں کے دانشوروں نے کیا ہے اس کا نام ہے 'قرآن کی دعوتِ فکر' یہ اصل میں ان مباحث پر مبنی ہے جو یونیورسٹی میں قرآن کے تعلق سے پڑھائے جاتے ہیں۔

پروفیسر قاسمی نے مزید بتایا کہ میں گزشتہ تین دہائیوں سے یونیورسٹی میں قرآن کی تفسیر پڑھاتا ہوں تو جو اہم کتابیں عربی میں موجود ہیں ان سے استفادہ کرتے ہوئے اس کتاب کو اردو، فارسی اور انگریزی کے طلبہ کے لئے آسان زبان میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ جس سے وہ نہ صرف قرآن کے مضامین کو سمجھیں بلکہ قرآن کا جو آفاقی پیغام ہے اس کو بھی وہ سمجھنے کی کوشش کریں۔

quran ki dawat e fikr
قرآن کی دعوتِ فکر

مثال کے طور پر قرآن سورہ الفاتحہ سے سورہ الناس تک ایک مربوط اور منظم کلام ہے۔ اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اس کو میں نے شواہد کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے کہ قرآن ایک مربوط اور منظم کلام ہے۔ اس کو منتشر کلام نہ سمجھیں، اس کے دلائل ہم نے اس میں جمع کیے ہیں۔

قرآن میں مختلف قصے بیان کئے گئے ہیں تو قرآن تو قصہ بیان کرنے کی کتاب نہیں ہیں تو پھر قرآن میں قصہ بیان کرنے کا مقصد کیا ہے، اس کو سمجھنے کی کوشش کرنی ہے۔

quran ki dawat e fikr launch by amu vice chancellor
پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی

قرآن سائنس کی کتاب نہیں ہے لیکن اللہ کی کتاب ہے۔ قرآن کریم دنیا میں فساد کو روکنے کے لیے کیا تعلیمات دیتا ہے اور امن کو پھیلانے کے لیے کیا تعلیمات دیتا ہے، اسی طریقے سے بدلتے ہوئے حالات میں اولاد کی تربیت کے لیے قرآن کریم میں کیا طریقہ بتایا گیا ہے، ان مباحث پر میں نے یہ کتاب لکھی ہے اور الحمداللہ اس کی پذیرائی ہوئی ہے۔ اہل علم نے اس کتاب کو اس تناظر میں دیکھا جس تناظر میں ہم نے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

مزید پڑھیں:

لکھنؤ: ہنر ہاٹ میں کشمیری میوہ جات کی مانگ میں اضافہ

پروفیسر قاسمی نے مزید بتایا کہ اس کا فائدہ نہ صرف پی ایچ ڈی، گریجویشن اور ماسٹر کے طلبہ کو پہنچ رہا ہے بلکہ عام لوگوں کو جو قرآن کو اور آسمانی پیغام کو دوسرے مذاہب کے تناظر میں سمجھنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ کتاب اہم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.