ETV Bharat / state

جن دھن کی رقم  کے لیے بینکوں میں بھیڑ

وزیر اعظم جن دھن یوجنا کے تحت ملنے والے پانچ سو روپیے کی رقم حاصل کرنے والے افراد بڑی تعداد میں بینک پہنچ رہے ہیں۔ جس سے بینک کے باہر کافی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

پی ایم جے ڈی وائی کے تحت ملنے والی رقم چیک کرنے بینک پہنچ رہے لوگ

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 11:35 AM IST

Updated : Apr 7, 2020, 12:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کی بینکوں میں وزیر اعظم جن دھن یوجنا کے تحت ملنے والے پانچ سو روپیے کی رقم حاصل کرنے والے افراد بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔

لاک ڈاؤن میں کم وقت کے لئے جب بینک کھلتے ہیں تو لوگوں کی تعداد زیادہ ہوجانے کی وجہ سے کافی دیر میں نمبر آتا ہے جس کی وجہ سے بزرگ اور خواتین کو کافی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 21 دن کا لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران یومیہ مزدور اور روز مرہ کے کام کرنے والوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایسے افراد کو راحت دینے کے مقصد سے حکومت نے وزیراعظم جن دھن یوجنا کے تحت زیروں بیلینس والے اکاؤنٹ ہولڈرس کے لئے پانچ سو روپے ماہانہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے وجہ سے تمام بینک برانچ 10 بجے سے دو بجے تک ہی کھل رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے بینک کے باہر تک کافی بھیڑ جمع ہو جاتی ہے۔اس دوران کئی مرتبہ یہاں معاشرتی فاصلہ بھی متاثر ہو جاتا ہے۔

اس دوران لائن میں لگی بزرگ خواتین کو کافی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان خواتین کا کہنا ہے کہ وہ تین تین گھنٹے یہاں کھڑی ہو رہی ہیں۔

جبکہ بینک آف انڈیا رامپور برانچ کے منیجر کا کہنا ہے کہ کچھ غیر لوگوں کے یہاں آ جانے سے بھیڑ ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے انتظام میں پریشانیاں آ رہی ہیں۔

Last Updated : Apr 7, 2020, 12:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.