مرکزی حکومت کی پبلک سیکٹر کی کمپنیوں اور کچھ بینک کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف آہستہ آہستہ ناراضگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
بینکوں کی نجکاری کے خلاف پنجاب نیشنل بینک عملہ اور یونین نے اپنا احتجاج شروع کردیا ہے۔
بینک یونین نے 15 اور 16 تاریخ کو ہڑتال کے ساتھ بینکوں کی نجکاری کے خلاف اپنا محاذ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بینک یونین کی ہڑتال کو ملک بھر میں 84 ٹریڈ یونینوں کی حمایت حاصل ہے۔
15 مارچ کو ملک بھر میں نجکاری کے دن کے خلاف احتجاج کے طور پر منایا جارہا ہے۔اس ہڑتال میں بینک یونین آل انڈیا پنجاب نیشنل بینک آفیسرز اور فیڈریشن کے عہدیدار بھی شامل رہے۔