ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت سے پی ایل پنیا نے کہا کہ پارلیمانی اجلاس کی توسیع کرنے کے پھر امکانات ہیں.. انہوں نے کہا کہ حکومت کی منشاء ہے کہ اسی اجلاس میں تمام بل منظور کرا لیے جائیں۔
بی جے پی نے بل منظور کرانے کے لیے حزب اختلاف کی کئی پارٹیوں سے بات چیت کر لی ہے.. یہ صورتحال دوبارہ بنے نہ بنے۔ اس لیے حکومت چاہتی ہے کہ اسی اجلاس کی توسیع کرا کر تمام ضروری بل کو منظور کرا لیا جائے.
انہوں نے کہا کہ لوگ یہ بھی کہہ رہے تمام ضروری بل منظور کرانے کے بعد صرف آئینی ضروریات پُر کرنے کے لیے ایک دو دن کا اجلاس طلب کیا جائےگا۔