ETV Bharat / state

پونیانے راجیہ سبھا انتخاب کے لیے دعویداری پیش کی

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 10:23 PM IST

کانگریسی لیڈر پونیا نے آج راجیہ سبھا انتخاب میں اپنی دعویداری پیش کرتے ہوئے کہا کہ' پارٹی کو بڑے لیڈروں کے بجائے ان کے جیسے عام کارکن کو آگے بڑھانا چاہیے'۔

Punia claim for Rajya Sabha election
فائل فوٹو

کانگریسی لیڈرپونیا نے آج راجیہ سبھا انتخاب میں اپنی دعویداری پیش کرتے ہوئے کہا کہ' پارٹی کو بڑے لیڈروں کے بجائے ان کے( پونیا) جیسے عام کارکن کو آگے بڑھانا چاہیے'۔

پونیا نے ایک بیان جاری کر تے ہوئے کہاکہ پارٹی اعلیٰ کمان راجیہ سبھا انتخاب میں بڑے لیڈروں کے بجائے اگر عام کارکنان کو آگے کرتی ہے تو اس سے ان کاحوصلہ بڑھے گا اور وہ پارٹی کو زیادہ مضبوطی دینے کے لیے کام کریں گے۔ پونیا نے کہا کہ پارٹی کے عام کارکن ہی اسے آگے بڑھا کر مضبوط کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اس سے پارٹی مستقبل میں زمینی سطح پر مضبوط ہوگی اور عام شخص بھی پارٹی سے جڑنے کے لیے آگے آئے گا۔'

انہوں نے کہا کہ' پارٹی کے بڑے لیڈران تو اسمبلی اور لوک سبھا انتخاب میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں، لیکن پارٹی کا عام کارکن جو شب وروز پارٹی کے لیے کام کرتا ہے اس کو موقع نہیں مل پاتا۔ اس لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنے اور ان میں جوش بھرنے کے لیے کسی عام کارکن کو راجیہ سبھا میں بھیجنا پارٹی کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.