ETV Bharat / state

Muslim Issues and UP Polls: مسلمانوں کے مسائل اور نئی حکومت سے امیدیں

author img

By

Published : Jan 13, 2022, 5:23 PM IST

اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے پیش نظر ای ٹی وی بھارت نے مسلم ووٹرز کی رائے جاننے کی کوشش کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ سیاسی جماعتوں کو صرف الیکشن کے وقت ہی مسلمانوں کی یاد آتی ہے۔

اتر پردیش اسمبلی الیکشن پر مسلمانوں کی رائے

اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت Yogi Adityanath Govt کے دور میں مہنگائی، مسلمانوں کے خلاف سیاست اور ماب لنچنگ جیسے واقعات کے بعد اسمبلی انتخابات میں ضلع علی گڑھ کے علاقے اوپر کوٹ کے مسلمانوں کی پہلی پسند سماج وادی پارٹی ہے۔

اترپردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کی تاریخوں کے اعلان کے مطابق پہلے مرحلے میں پولنگ 10 فروری کو ہوگی جس میں علی گڑھ بھی شامل ہے۔

ضلع علی گڑھ میں سات اسمبلی حلقے ہیں اور ساتوں بی جے پی سے ہیں۔ علی گڑھ شہر اسمبلی حلقے کے مسلم مزدور اور چھوٹے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں کچھ کام نہیں ہوا۔ مہنگائی کے سبب لوگ سڑک پر آگئے ہیں۔ پڑھے لکھے نوجوان نوکریوں کے لیے پریشان ہیں، کاروبار بند ہیں۔ مذہبی سیاست کی جا رہی ہے اس لئے اب ہم کو ایک ایسی حکومت چاہیے جو مہنگائی کو دور کر ہمارے مسائل کو دور کریں۔

اسمبلی حلقے کے علاقے اوپر کوٹ کی تاریخی شاہی جامع مسجد کے آس پاس کے مسلم کاروباری، مزدور اور یومیہ مزدوروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے سبب کاروبار بند ہیں جس سے کافی پریشانی ہو رہی ہے۔

چھوٹے کاروباریوں کا کہنا ہے جہاں تک سیاسی جماعتوں کی بات ہے تو کوئی بھی سیاسی جماعت مسلمانوں کے مسائل کو حل نہیں کرتیں۔ انتخابات سے قبل ہی مسلمانوں اور مسلم علاقوں کی یاد آتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.