ETV Bharat / state

Heavy Rains in Lucknow یوپی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے عوامی زندگی متاثر، لکھنؤ سمیت کئی اضلاع بارش کی زد میں

لکھنؤ میں آج تیز بارش ہونے کی وجہ سے سبھی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ کیوں کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہاں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ District Administration Lucknow Zone Commissioner Roshan Jacob

یوپی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے عوامی زندگی متاثر، لکھنؤ سمیت کئی اضلاع بارش کی زد میں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 5:15 PM IST

یوپی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے عوامی زندگی متاثر، لکھنؤ سمیت کئی اضلاع بارش کی زد میں

لکھنؤ: اتر پردیش کے کئی اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹے سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی شہروں میں روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ لکھنؤ سمیت بارہ بنکی سیتاپور، گونڈا، بہرائچ، شراوستی ہردوئی، ایودھیا، امبیڈکر نگر، سنبھل، مراد آباد سمیت 37 اضلاع میں شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتہ اسی طرح موسم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ لکھنؤ میں آج تیز بارش ہونے کی وجہ سے سبھی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہیں وزیر اعلیٰ نے افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے راحت رسانی کے لیے سخت ہدایات دیے ہیں۔ دارالحکومت لکھنؤ میں گزشتہ 14 گھنٹے سے شدید بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سڑکوں اور عوامی گزر گاہوں پر 2 سے 3 فٹ بلندی تک پانی جمع ہو چکا ہے۔ عوام کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی پاش کالونیوں میں پانی جمع ہوا ہے۔ وہیں رہائشیوں کے گھروں میں بھی پانی بھر گیا۔

19485225
تیز بارش ہونے کی وجہ سے سبھی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے

لکھنؤ مونسپل کارپوریشن اور ضلع انتظامیہ لکھنؤ زون کے کمشنر روشن جیکب نے سبھی حساس مقامات کا دورہ کیا اور یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ کچھ گھنٹوں میں پانی جمع ہونے کی مشکلات کو دور کر دیا جائے گا وہیں لکھنؤ کے امبیڈکر پارک میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہاتھی کی مورتی کو نقصان پہنچا ہے لکھنؤ کے گوسائی گنج میں ایک اینٹ کے بھٹے کے چمنی پر آسمانی بجلی گرنے کی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ بہرائچ میں بھی آسمانی بجلی گری ہے تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع بھی سامنے نہیں آئی ہے۔ ان

محکمۂ موسمیات نے ریاست کے کئی اضلاع کو شدید بارش اور بجلی گرنے کے حوالے سے اگاہ کیا ہے اور سبھی کو کہا ہے کہ بغیر ضرورت کے گھر سے باہر نہ نکلیں آسمانی بجلی گرنے کی کا پورا امکان ہے لکھنؤ شہر کے نچلے علاقوں پانی جمع ہونے کی پریشانیاں برقرار ہیں لوگوں کے گھروں میں پانی بھر چکا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے لکھنؤ کے بوکھنڈی علاقے میں بالو اڈہ کے ملحق سڑک بھی دھنس چکی ہے۔ وہیں امبیڈکر پارک میں بھی سڑک دھنس گئی ہے اس کے علاوہ بھی کئی مقامات پر سڑک دھنسنے کی اطلاع ہے۔ لکھنؤ ضلع انتظامیہ نے راحت رسانی کے لیے ہلپ لائن نمبر جاری ہے جس پر عوام اپنی مشکلات کو انتظامیہ کو اطلاع کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.