مقامی لوگوں نے لیکھپال کے ساتھ بدکلامی کرتے ہوئے لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کی، جس میں لیکھپال کا ایک ہاتھ ٹوٹ گیا، وہ شدید زخمی ہوگیا۔
پردھان نے پولیس کو اس کی اطلاع دی، زخمی لیکھپال کو شہر کے پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
بریلی میں تھانہ بِتھری چینپور کے گاؤن اُنڈلا جاگیر حلقہ میں راجیو سکسینا بطور لیکھپال مامور ہیں۔ اُن کو اطلاع ملی تھی کہ گاؤں میں کچھ لوگ ممنوعہ گوشت فروخت کر رہے ہیں اور وہاں لاک ڈاؤن کے ضابطہ پر بالکل عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ لیکھپال نے گاؤں میں پہنچ کر دکاندار شمشیر خاں کو ممنوعہ گوشت فروخت کرنے سے منع کیا۔ دکاندار شمشیر خاں نے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا اور لیکھپال سے مارپیٹ کی۔ اس مارپیٹ میں لیکھپال زخمی ہو گیا اور اُس کا ہاتھ ٹوٹ گیا۔ اس واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لیکھپال کو ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا۔
جب دکاندار شمشیر خاں نے لیکھپال کے ساتھ مارپیٹ کی تو وہ بھاگنے لگے۔ مقامی لوگوں نے اسے کھیت میں گرا دیا ور پھر پیٹا۔ گاؤں کے پردھان اسلم کی اطلاع پر موقع پر تھانہ بِتھری چینپور پولس پہنچی تو لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باوجود گاؤں میں بڑے پیمانے پر گوشت فروخت ہونے کے معاملے کا انکشاف ہوا۔فی الحال لیکھپال روجیو سکسینا کی حالت ابھی خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمین کی شناخت ہوگئی ہے اور انہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ تاہم، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ گاؤں میں ممنوعہ گوشت پولیس کی رضامندی کے بعد ہی فروخت کیا جا رہا تھا۔