ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں بوند فاونڈیشن کے زیر اہتمام چلائی جا رہی پانی کے تحفظ کے آگہی مہم میں اس بات پر غور وفکر کیا گیا کہ کس طرح سے پانی کے اخراجات کو کم کیا جائے اور زمین میں پانی کی سطح کو اوپر لانے کے لیے گاؤں و دیہات میں تالابوں کو پھر سے زندہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ساتھ ہی خاص موقعوں پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ پیڑ لگانے کے لیے عوام سے اپیل بھی کی جا رہی ہے ۔
سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر معراج الدین نے کہا کہ بوند فاؤنڈیشن کے ذریعہ پانی کے تحفظ کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔اس میٹنگ کا مقصد عوام کے درمیان پانی کے تحفظ کو لے کر بیداری پیدا کرنا ہے۔وہیں بوند فاؤنڈیشن کے صڈر روی کمار نے بتایا کہا کہ پوری دنیا میں پانی کی قلت کے معاملے میں ہمارے ملک کو 13 واں مقام حاصل ہے۔اس لیے ہماری آئندہ نسل کو اس آبی مسئلے سے بچانے کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی سخت ضرورت ہے۔بوند فاؤنڈیشن کا مقصد عوام کو ماحولیات کے تئیں بیدار کرنا ہے۔
مغربی اترپردیش کے اضلاع میں پانی کی قلت کو محسوس کیا جا رہا ہے ایسے میں بوند فاونڈیشن کے ذریعے پانی کو بچانے کی مہم جاری ہے۔ پانی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے پانی بچانے کی اس مہم میں شامل ہوکر عوام کو بھی اب آگے آنا ہوگا، تب ہی ہم آنے والی نسلوں کے لیے پانی کو بچا سکتے ہیں ۔