ETV Bharat / state

ضلع پنچایت اور بلاک پرمکھ انتخابات میں پی ایس پی حصہ لے سکتی ہے: شیوپال - PSP

پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (پی ایس پی) کے صدر شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی پوری ریاست میں گرام پردھان اور ممبران کے انتخابات میں امیدوارنہیں اتارے گی لیکن ضلع پنچایت ممبر اور علاقائی پنچایت ممبران پر کمیٹی کے فیصلے کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کرکے الیکشن لڑے گی۔

PSP can participate in block elections
ضلع پنچایت اور بلاک پرمکھ انتخابات میں پی ایس پی حصہ لے سکتی ہے: شیوپال
author img

By

Published : Feb 15, 2021, 1:32 AM IST

شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ جہاں تک پنچایت انتخابات کا سوال ہے تو ان کی پارٹی نے گرام پنچایتوں کے انتخابات میں کسی طرح کی دلچسپی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن علاقائی پنچایتوں کے الیکشن میں ریاست کی تمام ضلع یونٹوں پر منحصر ہے کہ وہ کیا الیکشن لڑنا چاہتی ہے اگر وہ رائے طلب کریں گی تو ہم غورکرکے ضرورطے کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں ہماری پارٹی علاقائی پنچایت صدر بن سکتے ہیں اسے ضرور دیکھاجائے گا۔

سماج وادی پارٹی سے الگ ہونے کے بعد شیوپال سنگھ یادو نے پارلیمانی انتخاب سے قبل پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیہ کے نام کی پارٹی تشکیل دے کر ریاست کے علاوہ ملک کے کئی دیگر حصوں میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کواتارا لیکن پارٹی سربراہ سے لے کر کسی بھی امیداوار کی ضمانت تک نہیں بچ سکی۔

پارلیمانی انتخاب میں ناکام رہنے کے بعد شیوپال سنگھ یادو اب پنچایت انتخابات میں پارٹی سطح پر کمیٹی کے ذریعہ انتخابی میدان میں اترنے کاکرداراداکررہے ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ضلع پنچایت سطح کے علاوہ بلاک پرمکھ عہدے پر ان کی پارٹی انتخابی میدان میں اترے گی لیکن پردھانی کے لئے اپنی پارٹی کاکوئی کردار نہیں رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.