ETV Bharat / state

اقلیتوں کے لیے کم شرح سود پر قرض کی فراہمی

نوئیڈا میں اقلیتی طبقہ کے بیروزگار نوجوانوں اور لڑکیوں کو اترپردیش اقلیتی فائنانشیل اینڈ ڈیولپمنٹ لمییٹیڈ لکھنؤ کے ذریعہ ٹرم لون اسکیم کے تحت قرض فراہم کیا جارہا ہے۔

low interest loans
low interest loans
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 7:59 PM IST

ضلع گوتم بودھ نگر میں اقلیتی طبقات مسلم، سکھ، بودھ، جین اور پارسی بیروزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو کم سے کم ایک لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ روپے تک 6 فیصد سالانہ سود کی شرح پر قرض فراہم کیا جائے گا۔

گوتم بدھ نگر ڈسٹرکٹ اقلیتی بہبود افسر ڈاکٹر امریتا سنگھ کے مطابق قرض حاصل کرنے کے لیے شرائط میں اترپردیش کا رہائشی اور عمر 18 برس سے زیادہ ہونی چاہیے۔ فائدہ اٹھانے والے کی سالانہ خاندانی آمدنی دیہی علاقے میں 98 ہزار اور شہری علاقوں کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہے۔

اس اسکیم کے تحت ایسے درخواست دہندگان کو بھی اہل سمجھا جائے گا جن کی سالانہ خاندانی آمدنی خط افلاس سے دگنی سے زیادہ ہے لیکن سالانہ 8 لاکھ روپے سے کم ہے۔ ایسے درخواست دہندگان کو 8 فیصد سود کی شرح پر قرض فراہم کیا جائے گا جبکہ کارپوریشن کی مارجن منی، ٹرم لون اسکیم کا فائدہ اٹھانے والوں کو قرض نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلورو: اقلیتی خواتین کے لیے مائنارٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی لون اسکیم

درخواست دہندگان 15 جولائی 2021 سے قبل ضلعی اقلیتی بہبود محکمہ، وکاس بھون، سورج پور گوتم بودھ نگر میں درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ اسکیم سے متعلق تفصیلی معلومات کے لیے کام کے اوقات میں دفتر میں حاضر ہو کر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.