ETV Bharat / state

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

اترپردیش کے نوئیڈا میں کانگریس کی جانب سے ایک انوکھا احتجاج کیا گیا، جہاں بائیک اور سلنڈر کو پھانسی پر لٹکا کر کانگریسیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔

Protests and sloganeering by hanging bikes and cylinders in noida
بائیک اور سلینڈر کو پھانسی لگا کر احتجاج اور مظاہرے
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 3:19 PM IST

یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پرشوتم ناگر کی سربراہی میں کارکنوں نے بی جے پی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والے زبردست اضافے کے خلاف مورنہ آفس کے سامنے ٹو وہیلر بائک اور سلنڈر کو پھانسی پر لٹکا کر احتجاج اور نعرہ بازی کی۔

بائیک اور سلینڈر کو پھانسی لگا کر احتجاج اور مظاہرے

اس موقع پر یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پرشوتم ناگر نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باوجود پچھلے پانچ ہفتوں میں پٹرول کی قیمتوں میں 24 بار اور ڈیزل کی قیمتوں میں 21 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ لوگوں کا جینا محال ہو رہا ہے اور وہیں حکومت یہاں قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے یہاں تک کہ کورونا بحران کے دور میں بھی۔

سٹی صدر شہاب الدین نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ 30 دنوں میں لوگوں کی جیبوں سے 160000کروڑروپے کمائے ہیں۔ ملک میں پہلی بار ڈیزل پٹرول کی قیمت سے آگے نکل گئی ہے۔

ریاستی سکریٹری یوتھ کانگریس للت اوانا نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہے، باقی دنیا کورونا دور میں معاشی بحران کا سامنا کرنے والے عوام کو ایک سستی شرح پر ڈیزل-پیٹرول دے رہی ہے، جبکہ بی جے پی حکومت نے سب سے زیادہ شرح کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کسان کانگریس کے صدر گوتم وانا نے کہا کہ آج کھیتوں میں بوائی کا وقت آگیا ہے، مزدور نہیں مل رہے ہیں اور اوپر سے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کاشتکاروں پر دہری مار ہے۔

ریاستی کانگریس کے ممبر اشوک شرما مورینا نے کہا کہ اگر بڑھتی قیمت واپس نہیں کی گئی تو ہم سڑک سے گھر تک احتجاج کریں گے۔

اس موقع پر اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے ممبر اشوک شرما مورنا، راہل ناگر، لالہ ناگر، بیگراج دھام، سورج بی ڈی سی، پروین اوانا، وکی اوانا، سونو اوانا، نیرج تنور وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.