ضلع مظفر نگر کے محکمہ بجلی کے دفتر میں بجلی محکمہ کے ملازمین نے پورانچل بجلی محکمے کو پرائیویٹ سیکٹر میں منتقل کیے جانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور پروانچل بجلی محکمے کی نجکاری کرنے کے عمل کو فورا روکنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملازمین نے مشعل جلوس نکال کر بھی احتجاج درج کیا تھا اور ملازمین اس حوالے سے کئی بار میمورینڈم بھی دے چکے ہیں۔
بجلی محکمے کے ایس ڈی او پراناو چودھری نے کہا کہ بجلی محکمے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے بجلی کی پوری تقسیم کو پرائیویٹ کمپنی کے ہاتھوں میں دینے کی ریاستی حکومت کے اس تجویز کی ہم مخالفت کرتے ہیں۔ بجلی محکمی کے نجکاری سے ریاست میں بے روزگاری میں اضافہ ہو جائیگا،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے اگر ہمارے کام میں کہیں کوئی کمی ہے تو ہمیں بتائیں ہم اسے دور کرینگے۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ پروانچل بجلی محکمہ کو پرائیویٹ سیکٹر میں منتقل نہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی حکومت کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے پروانچل بجلی محکمے کی نجکاری کر رہی ہے۔