مظاہرین کا حوصلہ افزائی کے لئے آزادی کے پروانے شہید اشفاق اللہ کے پر پوتے اشفاق خان مظاہرین کے بیچ پہنچے اور انہیں خطاب کیا۔
اشفاق خان نے مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ اس بات کا گواہ ہے کہ یہاں کی عوام نے کبھی بھی ظلم و زیادتی کو برداشت نہیں کیا۔ ایک وقت تھا جب بھارت پر انگریزوں کی حکومت تھی لیکن تب بھی یہاں کے لوگوں نے مل کر یہاں سے نکالنے کا کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہندو مسلم اتحاد ہمیشہ قائم رہنا چاہیے، یہی ہمارے سماج کی خوبصورتی ہے۔
اشفاق نے کہا کہ آزادی کی جنگ میں ہندو مسلم ساتھ مل کر جدوجہد کیا تھا۔ آج بھی وقت کی ضرورت ہے کہ اسی اتحاد کو قائم رکھا جائے۔
اشفاق خان نے کہا کہ میں ان خواتین کو سلام کرتا ہوں، جو آئین بچانے کے لئے رات دن دھرنے پر بیٹھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں صرف مسلم ہی نہیں بلکہ ہندو، سکھ اور عیسائی طبقے کی خواتین ہیں اور ان کی جدوجہد بھارت کے نظام کو بچانے کے لئے ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران اشفاق خان نے کہا کہ جب طلاق ثلاثہ کا مسئلہ تھا، تب یہی سرکار خواتین کے حقوق کی بات کرتی تھی لیکن آج ایک عرصہ گزرنے کے بعد بھی حکومت نہ تو ان سے بات چیت کرنے آئی بلکہ اس کے برعکس ان پر سختی کر رہی ہے۔