ETV Bharat / state

حضرت فاطمہ کا روضہ تعمیر کرنے کا مطالبہ - جنت البقیع

جنت البقیع میں مسلمانوں کے آخری نبیؐ کی بیٹی حضرت فاطمہؓ کی قبر پر دوبارہ سے روضہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھنئو میں زبردست احتجاج کیا گیا۔

جنت البقیع میں دوبارہ روضہ تعمیر کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 12, 2019, 10:00 PM IST

واضح رہے کہ 1924 میں سعودی حکومت نے آج ہی کے دن جنت البقیع میں حضرت فاطمہؓ کی قبر سمیت متعدد صحابہ کرامؓ اور تابعین کی قبروں کو منہدم کر دیا تھا۔

جنت البقیع میں دوبارہ روضہ تعمیر کرنے کا مطالبہ

آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ سربراہی میں اس احتجاج میں لاء بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ ہمارا سعودی حکومت سے یہی مطالبہ ہے کہ حضرت فاطمۃؓ کا مقبرہ تعمیر کرایا جائے اور انہوں نے بھارتی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ سعودی حکومت سے روضہ تعمیر کرانے کی خاطر بات چیت کر ے۔

اس کے علاوہ دوسرے خطیبوں نے اپنی تقریروں میں سعودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے جنت البقع میں روضوں کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا۔

Intro:جنت البقیع میں حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کی قبر کو دوبارہ سے شاندار مقبرہ بنانے کے لیے لکھنؤ میں زبردست احتجاج کیا گیا۔

Body:معلوم رہے کہ 1924 میں آل سعود حکومت نے جنت البقیع میں بہت سارے صحابہ اور تابعین رضی اللہ تعالی عنہ کی قبروں کو منہدم کر دیا تھا۔

جن میں بڑے بڑے شاندار مقبرے بنے ہوئے تھے، انہی میں سے ایک مقبرہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کا روضہ بھی تھا۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ ہمارا سعودی حکومت سے یہی مطالبہ ہے کہ حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا کا مقبرہ تعمیر کرایا جائے۔ اس کے لیے ہم کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اور بھارتی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سعودی حکومت سے بات چیت کر کے شاندار روضہ بنانا یقینی بنائے۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے صدر محمد اشفاق نے ہندوستان کے وزیراعظم کو ایک مکتوب روانہ کرکے اس معاملے میں دخل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ دوسرے خطیبوں نے اپنی تقریروں میں سعودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے جنت البقع میں روضوں کی تعمیرنو کا مطالبہ کیا۔

Conclusion:مظاہرے کے بعد مولانا یعسوب عباس کے ساتھ ماتم داروں نے زبردست خونی ماتم کرکے اپنے خون سے میمورنڈم لکھا اور اسے سعودی عربی نئی دلی سفارت خانہ کو بھیجا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلد از جلد جنت البقیع کی تعمیر کرائی جائے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.