ETV Bharat / state

Protest Against Dharma Sansad in Moradabad: دھرم سنسد میں اشتعال انگیز مقررین کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jan 4, 2022, 10:07 PM IST

ہریدوار میں گزشتہ دنوں منعقد دھرم سنسد Haridwar Dharm Sansad میں ملک کی اقلیتوں کے خلاف زہر افشانی کرنے والے ہندو رہنماؤں کے خلاف آج مرادآباد میں کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداروں نے احتجاج کیا اور حکومت سے زہر افشانی کرنے والے سبھی ہندو رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔Protest Against Dharma Sansad in Moradabad

دھرم سنسد میں اشتعال انگیز مقررین کے خلاف احتجاج

اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں گزشتہ دنوں منعقد دھرم سنسد Dharma Sansad in Haridwar میں ملک کے اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف کی گئی زہر افشانی کو لے کر آج مرادآباد میں کمیونسٹ پارٹی کے کارکنان اور عہدیداروں نے احتجاج کیا اور حکومت سے دھرم سنسد میں شامل سبھی ہندو رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو

اس دوران بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداروں نے مرادآباد کے ڈی ایم کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

اس ضمن میں مرادآباد کمیونسٹ پارٹی کے ضلع صدر روہتاش کمار راجپوت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کھلے عام نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

مزید پرھیں:

انہوں نے کہا کہ دھرم سنسد میں ہندو رہنماؤں کی جانب سے کھلے عام اقلیتوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی لیکن حکومت کی جانب سے ان پر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کسی کی گرفتاری ہوئی ہے، اس لیے بھارتی کمیونسٹ پارٹی جمہوریہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ دھرم سنسد میں شامل سبھی رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.