مراد آباد: سوشلسٹ یونٹی سینٹر آف انڈیا کمیونسٹ کے بلڈوزر کے خلاف احتجاج میں ایڈووکیٹ ہرکشور سنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران ملک بھر میں لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار بند ہوگئے، نوکریاں چلی گئی اور دن بدن مہنگائی اور بیروزگاری بڑھتی جا رہی ہے لیکن حکومت مہنگائی اور بیروزگاری پر روک لگانے کے بجائے دیگر موضوع پر دھیان دے رہی ہے۔ اگر ان معاملوں پر حکومت نے جلد روک نہیں لگائی تو ریاست میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہاہاکار مچ جائے گا۔ Socialist Unity Center of India Communist
سوشلسٹ یونٹی سینٹر آف انڈیا کمیونسٹ کے ضلع سکریٹری وجےپال سنگھ نے کہا جن غریبوں کے مکان اور دوکان بلڈوزر سے اجڑے گئے ہیں ان کو دوبارہ بنایا جانا چاہیے جس طرح سے ملک میں مذہب کی سیاست کی جا رہی ہے ایسے لوگوں پر سخت کاروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں میں من مانی طرح سے کاپی کتابوں اور اسٹیشنری پر موٹی رقم والدین سے وصول کی جا رہی ہے ان اسکول پر بھی سخت کارروائی کی جانی چاہیے. Bulldozer Action in Uttar Pradesh