ETV Bharat / state

کانپورمیں احتجاجی مظاہرے جاری - کانپور میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع

شہری ترمیمی ایکٹ کے خلاف آج جمعہ کی نماز کے بعد کانپور میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔

کانپور میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع
کانپور میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع
author img

By

Published : Dec 20, 2019, 3:23 PM IST

قومی دارالحکومت سمیت ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں بھی شہری ترمیمی ایکٹ کے خلاف آج جمعے کی نماز کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے بھی داغے ہیں، جبکہ کانپور شہر کے انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئیں ہیں۔

دہلی پولیس کی جانب سے احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی تھی، اس کے باوجود دہلی میں احتجاج شروع ہوگیا ہے، جبکہ دہلی میں دفعہ 144 نافذ ہے، اور کئی میٹرو سٹیشنز بھی بند ہیں۔

آج ملک گیر پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے 144 نافذ کردیا ہے، تاہم دہلی سمیت ملک کی زیادہ تر ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں کی اجازت نہیں دی گئی۔

قومی دارالحکومت دہلی اور کانپور سمیت ملک کی دیگر ریاستوں احتجاج آج بھی جاری ہے، جبکہ کانپور میں انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع مئو میں انٹرنیٹ بند کا آج پانچواں دن ہے، جبکہ جمعے کی وجہ سے علاقے میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ریاست اترپردیش کے شہر مئو میں احتجاجی مظاہرے کے بعد اب حالات سازگار ہیں، جبکہ آج بھی انٹرنیٹ سروسیز سمیت سکول کالجز، اور کوچنگ سینٹرز بند ہیں، حالانکہ جمعے کے سبب تمام جامع مسجد کے آس پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔

واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں مظاہرہ کیا گیا تھا، جس میں طلبا کی پر لاٹھیاں چارج کی گئی تھیں۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.