ہند مہا سبھا کا کہنا کہ وارث پٹھان کے ذریعہ دیے گئے متنازعہ بیان سے ملک کو ہوشیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سیاست کےلئے ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی پورے طور پر ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بیا نات ان کے سامنے دیئے جاتے ہیں اوروہ خاموش رہتے ہیں۔
ہندو مھاسبھا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پاکستان زندہ باد کے نعرہ لگا نے والی لڑکی کے خلاف کاروائی ہوئی ہے اور اسے جیل بھیجا گیا ہے اسی طرح وارث پٹھان پر بھی ملک سے غداری کا مقدمہ درج ہو اور انہیں بھی جیل بھیجا جائےاور تا عمر عوامی نمائندگی کے لئے مناسب نہ سمجھا جائے۔
ہندو مھا سبھا کے چیر مین وی کے اگروال کا کہنا ہے کہ اس ملک میں بھائی چارگی قائم ہونی چاہیے ۔ ہندو مسلم ،سکھ اور عیسائی آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
انہوں نے کہا ملک کے اندر جس طرح انسان کو بانٹنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ایسے لوگوں کےخلاف حکومت کو کاروائی کرنی چاہیے۔ تا کہ مستقبل میں مزید اس طرح کے ملک مخالف بیان بازی نہ ہو۔