ETV Bharat / state

Rebuild Jannat-ul-Baqi جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر نو کے مطالبہ پر لکھنؤ میں احتجاج - جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ

جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر نو کے مطالبہ پر لکھنؤ میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ اس موقعے پر مظاہرین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنت البقیع کے انہدام کو 100 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی حکومت سے رابطہ کر کے جنت البقیع کی درگاہوں کی تعمیر کے راستے ہموار کرے۔

جنت البقیع کی تعمیر نو کے مطالبہ پر لکھنؤ میں احتجاج

author img

By

Published : Apr 30, 2023, 5:37 PM IST

جنت البقیع کی تعمیر نو کے مطالبہ پر لکھنؤ میں احتجاج

لکھنؤ: اتر پردیش کے لکھنؤ کے شہید اسمارک پر آل انڈیا پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا یعسوب عباس کی قیادت میں بڑی تعداد میں عوام نے جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر نو کے مطالبہ کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقعے پر مظاہرین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنت البقیع کے انہدام کو 100 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں سعودی حکومت سے رابطہ کر جنت البقیع کی درگاہوں کی تعمیر نو کے راستے ہموار کرے۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا یعسوب عباس نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ گزشتہ کئی برسوں سے ہم احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پہلے دہلی میں احتجاج کیا کرتے تھے۔ آج لکھنؤ میں احتجاج کر رہے ہیں۔ لکھنؤ میں بڑی تعداد میں عوام نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جنت البقیع کی تعمیر نو کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی حکومت سے بھی مطالبہ کریں گے کہ سعودی عرب سے جو معاہدہ ہوا ہے، اس معاہدے میں جنت البقیع کی تعمیر نو کو بھی شامل کیا جائے جب تک جنت البقیع کی تعمیر نہیں ہوتی ہے، ہر برس ہم اسی طرح مظاہرہ کرتے رہیں گے۔ مظاہرہ میں سعودی حکومت مردہ باد امریکہ مردہ باد، آل سعود مردہ باد بعد جیسے نعرے لگائے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Protest For Rehabilitated For Jannatu Baqi انہدام جنت البقیع کے سو سال مکمل ہونے پر بقیع آرگنائزیشن اور درسگاہ باقریہ کا مشترکہ احتجاج

احتجاج کے دوران مظاہرین کے ہاتھ میں پلے کارڈ تھے، جس پر متعدد نعرہ لکھے ہوئے تھے۔ اس موقع پر مولانا اسد عباس نے کہا کہ بڑے افسوس کا مقام ہے ہے کہ سعودی حکومت ایک طرف جہاں اوپن کلب، سنیما ہال اور عریانیت کو فروغ دے رہا ہے تو دوسری طرف مقدس شخصیات کی روضوں کی تعمیر میں رخنہ اندازی کر رہا ہے اور زیارت گاہوں کی تعمیر نہیں ہونے دے رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.