ETV Bharat / state

مظفرنگر میں فرانس کے صدر کے خلاف زبردست مظاہرہ

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 5:03 PM IST

پوری دنیا کے اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ بھارت کے بھی ہر شہر میں فرانس کے صدر کے خلاف زبردست مظاہرے جاری ہیں۔ اترپردیش کے شہر مظفرنگر میں بھی فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ملک کے مسلمانوں سے فرانس کی مصنوعات اور فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔

protest against the president of france in muzaffarnagar uttar pradesh
مظفر نگر میں فرانس کے صدر کے خلاف مظاہرہ

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بعد نماز جمعہ تھانہ سول لائن علاقے کے سروٹ میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے آج فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور فرانس کے صدر کا فوٹو لگے بینر کو سڑک پر بچھا کر اس کو پیروں سے روندا اور چپلوں سے پٹائی کر اپنے غصہ کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے کہا کی حضورﷺ کی شان میں گستاخی نہ تو پہلے ہمیں برداشت تھی اور نہ ہی آئندہ برداشت کریں گے۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کے ہمارے ملک کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور دوسرے رہنما بھی اس معاملے میں ہمارا ساتھ دیں اور حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کو سزا دلوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کی

اس موقع پر مظاہرین نے فرانس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پورے ملک کے مسلمانوں سے فرانس کی مصنوعات اور فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔

یاد رہے کہ فرانس میں پیغمبر اسلام کا خاکہ دکھائے جانے کے بعد ایک شاگرد نے ہی پروفیسر پر چاقو سے حملہ کردیا جس سے اس پروفیسر کی موت ہوگئی۔ جس کے بعد فرانسیسی صدر نے سرکاری دفاتر پر پیغمبر اسلام پر مبنی خاکوں کو مشتہر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس واردات کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم اور غصہ پایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.