ETV Bharat / state

Protest Against Bar in Barabanki: بارہ بنکی میں شراب خانے کے خلاف احتجاج - bar in Barabanki

سندیپ پانڈے کے مطابق 12 اگست 2021 کو شراب خانے کو بند کرنے کی تجویز گرام پنچایت میں پاس کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود ضلع مجسٹریٹ شراب خانے کو بند نہیں کرا رہے ہیں۔

protest-against-the-bar-in-barabanki
بارہ بنکی میں شراب خانے کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jul 9, 2022, 10:14 PM IST

اترپردیش: بارہ بنکی ضلع کے اسینی گاؤں میں سوشلسٹ پارٹی آف انڈیا کے صدر اور میگسیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے نے شراب خانے کے خلاف احتجاج کیا۔ سندیپ پانڈے نے بتایا کہ شراب خانے کے قریب میں ہی ایک اسکول ہے۔ اس کے علاوہ شراب خانے کی وجہ سے گاؤں کی عورتوں کو کافی زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بارہ بنکی میں شراب خانے کے خلاف احتجاج

سندیپ پانڈے کے مطابق 12 اگست 2021 کو شراب خانے کو بند کرنے کی تجویز گرام پنچایت میں پاس کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود ضلع مجسٹریٹ شراب خانے کو بند نہیں کرا رہے ہیں۔ اس لیے اسینی گاؤں کی خواتین اور بچوں نے طے کیا ہے کہ وہ شراب خانے کو بند کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں آئین ہے، جمہوریت ہے اور آئین کی دفعہ چھ کو مانا جاتا ہے تو یہ شراب خانہ بند کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کو غلط فہمی ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ آئین کی دفعات یوپی میں نافذ نہیں ہیں۔ اس کی ڈھال میں وہ یہ شراب کی دوکانیں چلا لیں گے، لیکن انہیں نہیں معلوم ہے کہ جمہوریت میں جیت ہمیشہ عوام کی آواز ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اخلاقیات کے بھی خلاف ہے کہ اسکول کے راستے میں شراب خانہ ہے۔ اس لیے اسے ہٹانا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کہ ان کا مقصد صرف یہ شراب خانہ ہٹانا نہیں ہے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ مکمل بھارت سے شراب ختم ہونی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.