ریاست اترپردیش کے ضلع بہراءیچ کے نانپارہ میں شہریت ترمیم قانون کےخلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام نے اس قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
آج تحصیل نانپارہ کی جامع مسجد کے باہر لوگ جمع ہوکر شہریت ترمیم قانون کے خلاف جم کر مظاہرہ کیا۔
ضلع انتظامیہ نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ایس.ڈی.ایم. نانپارہ نے جامعہ مسجد میں ہی پولیس فورس کے ساتھ پہنچ کر مظاہرین کو وہیں پر روک دیا، اس موقع پر مظاہرین نے ایس.ڈی.ایم نانپارہ کو میمورنڈم پیش کیا-
اس موقع مولانا حسین رضا عزیزالعلوم، مولانا ظفر کمال امام جامع مسجد، مولانا معین الدین قادری مصباح العلوم، عبدالمعید چیئرمین نانپارہ، ساوتری بآئی پھولے سابق ممبر پارلیمان، عبدالوحید سابق چیئرمین، زبیر احمد ایڈووکیٹ، ہاشمی ایڈووکیٹ، محمد عادل، محمد دانش، محمد شاہ رخ موجود رہے