نوئیڈا اتھارٹی کی جانب سے گاؤں میں بنائے گئے 'بارات گھروں' کے اختیارات کے ضمن میں آج نوئیڈا اتھارٹی کے مین گیٹ پر گرام پردھان سنگٹھن اور ولیج ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے کارکنان نے احتجاج کیا۔
اس دوران تنظیم کے رہنماؤں نے کہا کہ 'نوئیڈا اتھارٹی میں عہدیداروں کی بدعنوانی عروج پر ہے جس کے پیش نظر نوئیڈا گرام پردھان سنگٹھن اور ولیج ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے گاؤں محلوں میں ان کے خلاف عوامی مہم چلائی جا رہی ہے۔'
اسی مہم کے تحت آج گاؤں گیجھا میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں کہا گیا کہ 12 اکتوبر سے پہلے نوئیڈا کے تمام گاؤں میں عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی اور عوام کو نوئیڈا اتھارٹی کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔