اسی ترتیب میں منگل کو بارہ بنکی کے ایل آئی سی دفتر میں ایل آئی سی ملازمین نے ایک گھنٹے کی ہڑتال کی اور حکومت کے خلاف مزید نعرہ بازی کی۔
ہڑتال کے دوران متحرک ایل آئی سی ملازمین نے حکومت اور وزیر خزانہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ ایل آئی سی ملازمین کا ماننا ہے کہ حکومت رفتہ رفتہ ایل آئی سی کے پرائیوٹائیزیشن کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اس سے وہ بری طرح متاثر ہوں گے۔
ان کو خدشہ ہے کہ پرائیوٹائیزیشن کے بعد ان کی چھٹنی کر دی جائے گی۔ ایل آئی سی ملازمین کا یہ بھی ماننا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے صارفین کے درمیان بھی ایل آئی سی کی ساخ متاثر ہوگی۔
ایل آئی سی ملازمین کے اس احتجاج میں ایجینٹ بھی ان کے شانہ بہ شانہ ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ حکومت اقتدار کے نشے میں ہے۔ اس لئے وہ منمانی کر رہی ہے۔
انہوں نے انتباہ کیا ہے کہ وہ ایل آئی کے پرائیوٹائیزیشن کو روکنے کے لئے ہر کوشش کریں گے۔