اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہورہے اضافے کے سبب بایاں محاذ پارٹی کے کارکنوں نے آج شہر میں جم کر احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے نام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم سونپا۔
اس دوران انشو سکسینا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک میں پھیلی کورونا وبا کے پیش نظر بے روزگاری عروج پر ہے اور مہنگائی آسمان چھورہی ہے، جس سے عام لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس لیے حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اشیائے ضروریہ اور ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں ہورہے اضافے کو کم کیا جائے تاکہ عوام راحت محسوس کرسکیں۔
مزید پڑھیں:مرادآباد: ڈی ایم نے پیتل کاروباریوں کے ساتھ میٹنگ کی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے بجلی بل اور ہمارے بچوں کی اسکول فیسز معاف کی جائے۔ ساتھ ہی سرکاری محکموں کو پرائیویٹ کیا جانا بند ہونا چاہئے تاکہ لوگوں کو سرکاری ملازمت حاصل ہوسکے۔