زرعی قانون 2020 کو لے کر پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کے ساتھ اترپردیش میں بھی کسان یونین کا احتجاج جاری ہے۔ آج میرٹھ میں بھی کسان یونین نے دہلی دہرادون شاہراہ پر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور بل کو واپس لینے یا پھر بل میں ترمیم کیے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
دراصل زرعی قانون 2020 کی مخالفت ملک کے مختلف صوبوں میں کی جا رہی ہے۔ وہیں میرٹھ میں بھی اج کنکر کھیرا بائی پاس پر کسانوں نے دہلی دہرادون سڑک کو جام کر حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
احتجاج کر رہے کسانوں کا کہنا ہے کہ 'حکومت جب تک اس بل میں ترمیم نہیں کرتی تب تک احتجاج جاری رہے گا۔'
واضح رہے کہ شاہراہ جام ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔