ETV Bharat / state

علیگڑھ میں ای وی ایم کے خلاف احتجاج، چیف الیکشن کمیشن کے نام میمورنڈم - ای وی ایم کے خلاف احتجاج

Protest against EVMs in Aligarh, memorandum to Chief Election Commission ضلع علیگڑھ کلکٹریٹ دفتر پر کانگریس پارٹی کے کارکنان نے ای وی ایم مشین کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے ملک کو خطرے میں اور ای وی ایم مشین کو چور بتایا اسی لئے انہوں نے چیف الیکشن کمیشن کے نام ایک میمورنڈم دیا جس میں انہوں نے ای وی ایم کی جگہ بلیٹ پیپر سے انتخابات کروالے کا مطالبہ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 5:28 PM IST

علیگڑھ میں ای وی ایم کے خلاف احتجاج، چیف الیکشن کمیشن کے نام میمورنڈم

علیگڑھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع علیگڑھ کے تھانہ سول لائن کے علاقے کلکٹریٹ دفتر پر آج کانگریس پارٹی کے کارکنان نے بلیٹ پیپر سے انتخابات کروانے اور ای وی ایم مشین کو ہٹانے کی مانگ کو لے کر زبردست احتجاج کیا اور ایک اسی سے متعلق ایک میمورنڈم چیف الیکشن کمیشن کے نام دیا۔ خواتین سمیت کانگریس پارٹی کے کارکنان نے ای وی ایم مشین کے خلاف کلکٹریٹ دفتر کے مرکزی گیٹ پر ای وی ایم مشین کے خلاف نعرے بازی کی، ان کا کہنا ہے ای وی ایم ہٹاؤ دیش بچاؤ۔

کانگریس رہنما آغا یونس نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا ملک خطرے میں ہے کیونکہ ای وی ایم مشین چور ہے ایسا الزام ملک میں ہر شخص لگا رہا ہے۔ انہوں سوال پوچھتے ہوئے کہا ای وی ایم مشین پر جب کسی کو بھروسہ ہی نہیں ہے تو پھر ای وی ایم سے انتخابات کیوں کروائے جا رہے ہیں ؟ جبکہ دنیا میں اب وہ ملک بھی اب ای وی ایم سے انتخابات نہیں کرواتا جس نے اس کی ایجاد کی تھی کیونکہ اب اس پر بھروسہ نہیں ہے، اس کی مدد سے انتخابات کے نتائج میں آسانی سے گھڑ بڑی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو کی ٹیم نے آل انڈیا یونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کیا

انہوں نے مزید کہا جب ہمارے ملک کی عوام کو ای وی ایم پر بھروسہ نہیں ہے اور وہ بھی نہیں چاہتی کے ہم اپنے پسندیدہ لیڈر اور حکومت کا انتخاب ای وی ایم مشین سے کریں تو پھر دور حکومت کیوں ای وی ایم سے انتخابات کروا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ای وی ایم ایک بڑا گوٹالاہے، اس لئے اس پر روک لگنی چاہیے اور انتخابات کو بلیٹ پیپر سے کروانا چاہیے اور آر ٹی آئی کے جواب کے مطابق تقریبا 19 لاکھ ای وی ایم کی چوری ہوئی ہیں اسی لئے میں ملک کی عوام اور تمام اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سب مل کر مطالبہ کریں کہ انتخابات کو بلیٹ پیپر سے کروائے جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.