کلکٹریٹ دفتر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدم موجودگی پر تمام کارکنان برہم ہوگئے۔
بعد ازاں انہوں نے ڈی ایم سے فون پر گفتگو کی اور ڈی ایم دفتر میں میمورنڈم بھی دیا۔
اس موقع پر انہوں نے رانی گنج شراب حادثے کے قصورواروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے، حکومتی ہدایات کے خلاف جاری نرسنگ ہوم اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹرز کو بند کرنے اور محکمہ توانائی کے ذریعے بجلی کے کھمبے لگانے میں ہونے والی بد عنوانی کے معاملے پر کارروائی کرنے سمیت دیگر کئی مطالبات پیش کیے۔
اے ڈی ایم سندیپ گپتا نے یقین دلایا کہ مشن دی سردار تنظیم کے مطالبات پر جلد ہی کارروائی کی جائے گی۔