کانپور میں چین کے خلاف زبردست غصہ نظر آ رہا ہے، محمد علی جوہر فینس ایسوسی ایشن نے کانپور کے شکشک پارک میں چینی صدر کی تصویروں کو نذر آتش کر اپنے غصے کا اظہار کیا ۔
تو وہیں دلت پینتھر سماج نے بھی چینی صدر کے پتلے کو نذرآتش کیا، دونوں تنظیموں نے چینی صدر کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور چین کے سامان کے بائیکاٹ کی دھمکی دی۔
اس دوران مطاہرین نے اپیل کی کہ بھارت میں چین کے سامان کا مکمل بائیکاٹ ہونا چاہیے اور چین کو ہرممکن سبق سکھایا جانا ضروری ہے۔
دونوں ہی تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ بھارت کے اندر چینی سامانوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔ بھارت کے بنے سامانوں کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ اس بائیکاٹ سے چین کو ایک بڑا سبق بھی ملے گا۔