ETV Bharat / state

Protest Against Baba Ramdev میرٹھ میں رام دیو کا پتلا نذر آتش - میرٹھ میں رام دیو کا پتلا نذر آتش

میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے بابا رام دیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Protest Against Baba Ramdev

Etv Bharat
Protest Against Baba Ramdev
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 7:26 AM IST

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے میرٹھ شہر میں خواتین کے کپڑوں پر نازیبا کلمات سے ناراض سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے بابا رام دیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے رام دیو کا پتلا نذر آتش کیا۔ سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے میرٹھ کے کمشنری چوک پر رام دیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے بابا رام دیو کے خواتین کے کپڑوں پر قابل اعتراض تبصرہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بابا رام دیو کو اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Protest Against Baba Ramdev In Meerut

میرٹھ میں رام دیو کا پتلا نذر آتش

گزشتہ ہفتے مہاراشٹر کے شہر تھانے میں یوگا سے متعلق ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے وہاں موجود خواتین کو کہا تھا کہ ’آپ سب ساڑھی میں خوبصورت نظر آتی ہیں۔ امرتا جی (نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی اہلیہ) آپ بھی شلوار سوٹ میں اچھی لگتی ہیں، اور میری طرح، اگر کوئی کچھ بھی نہ پہنے وہ بھی اچھا لگتا ہے۔ ان کے اس بیان سے سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے ان کے بیان پر شدید تنقید کی جس کے بعد آج ان کی جانب سے اس سلسلے میں معافی مانگی گئی ہے۔ Protest Against Baba Ramdev In Meerut

ان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے دہلی کمیشن برائے خواتین کی صدر سواتی مالیوال نے کہا کہ اس بیان سے سبھی عورتوں کو چوٹ پہنچی ہے۔ بابا رام دیو کو اس بیان کے لیے پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ Protest Against Baba Ramdev In Meerut

یہ بھی پڑھیں : Baba Ramdev Controversy بابا رام دیو کے متنازع بیان پر ویمن کمیشن ایکشن میں آیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.