پولیس کپتان نے 100 ایم ایل سینیٹائزر، تین ڈیٹال صابن، مارٹن کوایل، دستانے وغیرہ تقسیم کیے گئے۔
ضلع کے پولیس اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اس کٹ کی تقسیم پولیس کپتان امروہہ کے حکم سے کیا گیا اور کٹ کی تقسیم کی ابتداء خود اپنے ہاتھ سے کی اور پولیس اہلکاروں سے اپیل کی کے اس کٹ کے سامان کو استعمال کریں اور خود کو حفاظت کے دائرے رکھ کر اپنی ڈیوٹی کو انجام دیں تاکہ آپ لوگوں کو یہ مہلک مرض نہ ہو سکے اور محفوظ رہیں۔
پولیس کپتان نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بغیر کسی انتظام کے اپنی ڈیوٹی کو انجام دے رہے تھے لیکن اب ان کو حفاظت کے مدنظر سینیٹائزر کٹ مہیا کرائی گئی ہے۔