ETV Bharat / state

Brotherhood Rally in Moradabad: مرادآباد میں بھائی چارہ بچاؤ سیمینار - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں آپسی بھائی چارے کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اسی منصوبے کے تحت حکومت کام کر رہی ہے۔ جس طرح سے حکومت کام کر رہی ہے وہ ملک کے غریب اور کمزور لوگوں کے خلاف ہے۔ حکومت نے انڈین ریلوے کو جس طرح سے بیچ دیا، بینکوں کو پرائیویٹ کر رہی ہے اور ایل آئی سی کے شیئرز کو بیچ دیا حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ Subhashni Ali on Brotherhood in Moradabad

مرادآباد میں بھائی چارہ بچاؤ سیمینار
مرادآباد میں بھائی چارہ بچاؤ سیمینار
author img

By

Published : Jul 14, 2022, 1:19 PM IST

Updated : Jul 14, 2022, 2:00 PM IST

مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے ایک شادی ہال میں بھارت کی کمیونسٹ پارٹی کا جلسہ منعقد کیا گیا اور اس جلسے میں مہمان خصوصی کے طور پر بھارت کی کمیونسٹ پارٹی کی ممبر اور کانپور سے سابق ایم پی سبھاشنی علی نے شرکت کی۔ کمیونسٹ پارٹی کا یہ سیمینار بھائی چارہ بچاؤ سمیلن کے موضوع پر منعقد کیا گیا تھا۔ Protection of Brotherhood Rally in Moradabad

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کانپور کی سابق ایم پی اور کمیونسٹ پارٹی کی ممبر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں آپسی بھائی چارے کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اسی منصوبے تحت حکومت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے حکومت کام کر رہی ہے وہ ملک کے غریب اور کمزور لوگوں کے خلاف ہے۔ جس طرح سے حکومت نے انڈین ریلوے کو بیچ دیا بینکوں کو پرائیویٹ کر رہی ہے اور ایل آئی سی کے شیئرز کو بیچ دیا حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور نوجوانوں کو روزگار دینے میں بھی ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

مرادآباد میں بھائی چارہ بچاؤ سیمینار

former cpim mp subhashni ali on brotherhood

جس طرح سے اترپردیش حکومت نے بلڈوزر کی پالیسی اپنائی ہے اس طرح سے غریبوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے یہ لوگ آپسی بھائی چارے کو توڑنا چاہتے ہیں۔ ہم بہت جلد ہی ہر ضلع میں بھائی چارہ ایکتا کمیٹی قائم کریں گے اور اس کمیٹی میں ہر مذہب کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔ اس کمیٹی کے ذریعے ہم لوگوں سے بات چیت کریں گے اور عوام کے مسائل کو حکومت تک پہنچائیں گے۔ اگر ہمیں اپنے ملک کو مضبوط کرنا ہے تو آپسی بھائی چارہ قائم کرنا ہوگا اور حکومت کی طرف سے نوجوانوں کو روزگار مہیا کرایا جانا چاہیے تب ہی ہم اپنے ملک کو مضبوط کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jul 14, 2022, 2:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.