ETV Bharat / state

نوئیڈا: اسپا کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار بے نقاب

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 5:37 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا سیکٹر 18 ویو مال میں واقع 12 اسپا سنٹر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ اس چھاپے ماری کے دوارن جسم فروشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس ملزمین کو حراست میں لیکر تفتیش کر رہی ہے۔

نوئیڈا: اسپا کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار بے نقاب
نوئیڈا: اسپا کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار بے نقاب

نوئیڈا سیکٹر 18 ویو مال میں واقع 12 اسپا سنٹر پر چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے تین گراہک اور ایک ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسی کے ساتھ چار لڑکیوں کو حراست میں لے کر بحالی مرکز(ری ہیبیلیشن سینٹر) بھیجا گیا ہے۔

ان کی عمری 25 سے 30 سال بتائی جا رہی ہیں۔ جو نیپال اور شمال مشرقی علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

پولیس کے مطابق ویو مال میں چل رہے 12 اسپا سینٹرز میں چھاپے مارے گئے۔ 11 کو درست پایا گیا۔ ان اسپا سینٹر کے دروازے اندر سے بند نہیں تھے اور نوجوان لڑکیاں بھی ملبوس تھیں۔ پولیس کے مطابق صرف آننددم اسپا سینٹر میں جسم فروشی کا معاملہ پکڑا گیا اور یہاں قابل اعتراض سامان بھی ملے۔

یہاں کام کرنے والی چار لڑکیوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر بحالی مرکز (ری ہیبیلیشن سینٹر) بھیج دیا۔ ایک کارکن سمیت چار گراہکوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ان کے خلاف کوتوالی سیکٹر -20 میں جسم فروشی ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کی گئی ہے۔

پولیس اسپا سنٹر کے مالک سریندر کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ یہاں اسپا سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی ہوتی تھی۔ سیکٹر 18 نوئیڈا کو منی کناٹ پلیس کہا جاتا ہے۔

ماضی میں پولیس نے ایک مہم چلا کر ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: چار بین ریاستی موبائل لٹیرے گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.