اتر پردیش کے امروہہ شہر کے علاقے کوتوالی کے محلہ کٹرا غلام علی کا رہائشی 58 سالہ ہری چند والد بھولارام پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتا تھا۔
اس کا کام تکیہ موتی شاہ محل میں چل رہا تھا۔ ہری چند شام چار بجے گھر سے نکلا۔ اس کے بعد گھر نہیں آیا۔ اسی دوران رات کے ایک بجے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ تکیہ موتی شاہ محل میں ایک ویران جنگل کے راستے میں ہری چند کی لاش برآمد ہوئی۔
اطلاع ملنے پر کنبہ میں کہرام مچ گیا۔ قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی۔ پولیس فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیتی کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
کچھ لوگوں کو اٹھایا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں اور واقعہ جلدی ہی پردہ فاش ہوجائے گا۔