ETV Bharat / state

مظفر نگر :پراپرٹی ڈیلر کا قاتل گرفتار

پولیس کی اسپیشل ٹیم نے فریدآباد کے پراپرٹی ڈیلر منوج بھاٹی کے قاتل کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

پراپرٹی ڈیلر کا قاتل گرفتار
پراپرٹی ڈیلر کا قاتل گرفتار
author img

By

Published : Dec 27, 2020, 10:26 PM IST

ریاست اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے فریدآباد میں پراپرٹی ڈیلر منوج بھاٹی کا قتل کرنے والے دو افرمظفرنگر کے علاقے جانسٹھ سے گرفتار کر لیا۔

ایس ٹی ایف کے ترجمان نے بتایا کہ 23 دسمبر2020 کو فریدآباد (ہریانہ) کے سیکٹر13 تھانہ حلقے میں پراپرٹی ڈیلر منوج بھاٹی کو گولی مارکر ہلاک کر دیا تھا۔

قتل کے بعد قاتل اترپردیش آ گئے اور ضلع مظفرنگر کے علاقہ جانسٹھ میں چھپ گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ فریدآباد پولیس نے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے ایس ٹی ایف سے درخواست کی تھی۔

اسی سلسلے میں ایس ٹی ایف کی میرٹھ یونٹ کو منوج بھاٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔

مزید پڑھیں:مرزا اسداللہ خان غالب کا 223 واں یوم پیدائش آج

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملی کہ ٹیکڑی کھیڑا سونیپت (ہریانہ) کے باشندے اشتہاری مجرم آرین خان اور ضلع مظفرنگر کے جانسٹھ علاقے کے قادری پور گاؤں کے باشندے دھیریندر عرف اجے فوجی عرف بھورا جاٹ جانستھ کے ایک گاؤں میں چھپے ہوئے ہیں۔

اس اطلاع پر ایس ٹی ایف کے انسپکٹر رویندر کمار اور سنیل کمار کی قیادت میں فریدآباد کی کرائم برانچ کے انسپکٹر ومل رائے کی ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دے کر اسے جانسٹھ روانہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.