ETV Bharat / state

Properties To Be Attached In Mau مؤ میں مختار انصاری کے رشتہ داروں کی جائیداد قرق ہوگی

ضلع مجسٹریٹ نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مختار انصاری کے رشتہ داروں کی جائیداد قرق کرنے کی ہدایت دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 31, 2023, 3:50 PM IST

Updated : Jan 31, 2023, 7:05 PM IST

مؤ: سابق ایم ایل اے مختار انصاری اور اس سےمنسلک لوگوں کی پریشانی کم ہوتی نہیں نظر آ رہی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت مختار کے قریبی حاجی رفیق احمد اور اس کے رشتہ داروں کی تقریبا دو کروڑ روپے کی جائیداد قرق کرنے کی ہدایات دئے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ افسر ارون کمار نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے مختار انصاری کی معاشی معاون حاجی رفیق احمد عرف ٹائیگر اور اس کے رشتہ داروں کی تقریباً دو کروڑ روپے کی جائیداد قرق کرنے کی ہدایت دی ہے۔ قرق جائیداد میں ایک عالیشان مکان اور زمین ہے۔

ہدایت میں ضلع مجسٹریٹ ارون کمار نے کہا کہ شہر کوتوالی پٹھان ٹولی کے رہنے والے حاجی رفیق گینگسٹر ایکٹ کا مجرم ہے۔ وہ مختار انصاری کے معاشی معاون ہے۔ اس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں منسلک رہ کر غیر قانونی دولت سے اپنے والد وکیل احمد، چاچا نثار احمد، بھائی نسیم احمد اور اپنی بھابی افسانہ کے نام موضع سارہو میں زمین خریدی ہے اور اس پر عالیشان عمارت کی تعمیر کرائی ہے، جو محلہ پٹھان ٹولہ میں واقع ہے۔ زمین کی قیمت 47لاکھ 62ہزار 65روپئے جبکہ عمارت کی تخمینہ قیمت 60لاکھ 23ہزار970ہے۔

وہیں سارہو میں اپنے بھائی نسیم کے نام کی گئی زمین کاتخمینہ رقم 16لاکھ 86ہزار روپئے ہے۔ اسی طرح سارہو میں ہی بھابھی افسانہ کے نام آبادی رقبہ 120.36مربع میٹر اور18.58مربع میٹر کل138.94مربع میٹر ہے،جو محلہ بازار منڈی میں واقع ہے۔ جس کی تخمینہ رقم 14لاکج 58ہزار 870 روپئے اور ایک مکان جس کی تخمینہ قیمت 59لاکھ 20ہزار 388روپئے ہے۔ اسے قرق کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ قرق کی یہ کاروائی اتر پردیش گروپ بند اور سماج مخالف سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ14(1)کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Afsha Ansari's Property Attached: پولیس نے مختار انصاری کی اہلیہ کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

یو این آئی

Last Updated : Jan 31, 2023, 7:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.