سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے گورو راوت نے یوگی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے دورِ اقتدار میں ترقی ایک خواب بن کر رہ گئی ہے۔
مذکورہ خیالات کا اظہار گورو راوت نے زید پور اسمبلی حلقہ کے سسوارا گاؤں میں ان کے اسمبلی فنڈ سے بنے انٹر لاکنگ روڈ کے افتتاح کے موقع کیا۔
انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کا ہدف ہے کہ سماج کے آخری شخص تک ترقی کا فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے محدود ذرائع سے اپنے حلقے کی ہمہ جہت ترقی کی کوشش میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں صرف کاغذوں پر ترقی ہو رہی ہے۔ جبکہ زمین پر کچھ بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
جماعت رضائے مصطفیٰ کا بی ڈی اے کے خلاف احتجاج
انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت میں کثرت سے ترقیاتی کام ہوئے۔ ریاست میں ہر سطح پر ترقی کا کام کیا گیا لیکن بی جے پی حکومت سماج وادی پارٹی کی حکومت میں ہوئے کاموں کو اپنا بتا کر ان کا افتتاح کرنے میں ہی مصروف ہے۔