نوئیڈا: انجنا ویلفیئر سوسائٹی Anjana Welfare Society کی سیکریٹری مایا کلشریشٹھ نے نوئیڈا میڈیا کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سرکاری اسکولوں کے بچوں کے اعتماد میں اضافہ کرنے کی غرض سے اس پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس دوران مختلف پروگرام اور ورکشاپ بھی منعقد کیے جائیں گے، جو کلاسیکل موسیقی Classical Music سے وابستہ ہوں گے۔ یہ طلباء آگے بھی اس تنظیم سے وابستہ رہیں گے۔ یہ تنظیم معذوروں کے مفادات کے لئے بھی کام کرتا ہے۔ امید ہے 200 سے زائد خواتین اور طلباء اس پروگرام میں شریک ہوں گے ۔
![Promotion Of Classical Music: نوئیڈا میں کلاسیکل موسیقی اور لوک رقص کو فروغ دینے کے لئے پروگرام](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/programstopromoteclassicalmusicandfolkdance-up-noida-upur10010_03122021161438_0312f_1638528278_943.jpg)
مایا نے بتایا کہ یہ تنظیم پچھلے 8 سالوں سے سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ کلاسیکل موسیقی اور لوک رقص (شاستری سنگیت) Classical Music And Folk Dance اور موسیقی کے لئے کام کر رہی ہے۔ گذشتہ برسوں کے دوران یونیسکو کے ساتھ 300 غریب طلبہ کا آن لائن اور آف لائن ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے اور مختلف صلاحیتوں کے حامل فنکاروں کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا گیا ہے، یہ تنظیم گزشتہ 8 برسوں سے موسیقی اور رقص Music And Dance کی باریکیوں کی تعلیم دے رہی ہے۔
![Promotion Of Classical Music: نوئیڈا میں کلاسیکل موسیقی اور لوک رقص کو فروغ دینے کے لئے پروگرام](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/programstopromoteclassicalmusicandfolkdance-up-noida-upur10010_03122021161438_0312f_1638528278_303.jpg)
واضح رہے کہ گزشتہ برسوں میں تنظیم نے دہلی، متھرا، نوئیڈا اور گوالیار میں بہت سے آرٹ فیسٹیولز Art festivals کا انعقاد کیا ہے۔ کلاسیکل موسیقی کے رقص کو فروغ دینے کے لئے تنظیم نے 4 دسمبر کو اتر پردیش کے نوئیڈا میں واقع کماری مایاوتی گورنمنٹ گرلز کالج میں تقریب منعقد کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کلاسیکل موسیقی کو زندہ کرنے کی منفرد پہل
اس کے ساتھ خود انحصار بھارت مہم Atmanirbhar Bharat Abhiyaan کے تحت اپنے اور سماج کے لیے کام کرنے والی خواتین کو بھی بڑھاوا دیا جائے گا۔ پروگرام کے دوران بنارسی ساڑیوں کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔ تنظیم آنے والے وقت میں 150 خواتین کے لیے اس طرح کے فن، ثقافت اور دستکاری کے میلے Culture And Craft Fairs کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ناگالینڈ کی چیف ریذیڈنٹ کمشنر جیوتی کالاش موجود رہیں گی۔