ETV Bharat / state

بارہ بنکی: خواجہ یونس کی برسی کے موقع پر تقریب منعقد - اردو نیوز اترپردیش

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کی علمی و ادبی شخصیت مرحوم خواجہ یونس کی دوسری برسی کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام ارم ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے نام سے تعمیر کرائے گئے آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے بعد شام کو شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔

programme held on khwaja yusuf death anniversary in barabanki
خواجہ یونس کی برسی کے موقع پر تقریب منعقد
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 7:16 AM IST

بارہ بنکی شہر کے بیگم گنج واقع ارم کانونٹ انٹر کالج میں نو تعمیر خواجہ یونس آڈیٹوریم میں دوپہر بعد سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام مقررین نے خواجہ یونس کی شخصیت و افکار اور کارہائے نمایاں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

دیکھیں ویڈیو

سیمینار کے دوسرے مرحلے میں مہمان خصوصی پولیس سپرنٹنڈنٹ یمونا پرساد نے خواجہ یونس آڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔

اس کے بعد انہوں خواجہ یونس کے نام پر تیار کئے گئے پرچم کا اجراء کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ یمونا پرساد نے کہا کہ ہم لوگ اس شخصیت کے لئے آج یکجہ ہوئے، جس نے تعلیم کی ایک شمع جلائی تھی جو آج لوگوں کی زندگی کو روشن کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم دینا کار خیر ہے۔ تعلیم انسان کا پیٹ بھی بھرتی ہے اور دماغ بھی۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: ڈاکٹر خواجہ یونس کے نام پر آڈیٹوریم کی تعمیر

پروگرام کے آخر میں شعری نشست شروع ہوئی جو دیر رات تک چلتی رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.